بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

خیبر پختونخوا، پولیس کیلئے سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور

تازہ ترین
خیبر پختونخوا، پولیس کیلئے سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور

خیبر پختونخوا میں انتظامی اور پولیس افسران کے لیے سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور کرلیا گیا۔

محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق مخصوص اضلاع میں افسران کو بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس دیا جائے گا، سیکیورٹی رسک الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں تعینات افسران الاؤنس کے اہل ہوں گے، کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی الاؤنس ملے گا۔

دستاویز کے مطابق سوات، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے متعلقہ اضلاع بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ضلع صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے اضلاع سکیورٹی رسک الاؤنس سے مستثنا ہیں، متعلقہ ضلع سے تبادلے کے بعد افسر الاؤنس کا اہل نہیں رہے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ