بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

تازہ ترین
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، دونوں جماعتوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران رائٹ آف وے بل پر پیپلز پارٹی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ نجی ملکیتی زمین پر زبردستی کیسے ٹاور لگایا جاسکتا ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ بل میں ترامیم پر رضامند ہوگئیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ