بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

نئے برطانوی وزیر خزانہ نے پہلا بجٹ پیش کر دیا

تازہ ترین
نئے برطانوی وزیر خزانہ نے پہلا بجٹ پیش کر دیا

برطانوی وزیر خزانہ جان ہیلی(تصویر سوشل میڈیا)۔

جان ہیلی نے بطور چانسلر (وزیر خزانہ) پہلا بجٹ پیش کر دیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ کام کرنے والوں کا بجٹ ہے، کام کرنے والوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

انہوں نے گیس بلز کے اسٹینڈرڈ چارچز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس سے برطانیہ کے 60 فیصد گھرانوں کو سالانہ 45 پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔

چانسلر جان ہیلی کے مطابق 20 ملین گھرانوں کو ونٹر پیمنٹ کی مد میں 100 پاؤنڈ ادا کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے سبب مہنگائی بڑھی، اتحادیوں کی مدد سے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی کوشش کریں گے۔

جان ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پر وی اے ٹی کی کٹوتی موسم بہار کے بعد جولائی تک جاری رہے گی، بینک اضافی 3 فیصد سرچارج ادا کریں گے، جو جنوری سے 15 ماہ تک رہے گا۔

چانسلر نے فیول ڈیوٹی آئندہ برس جولائی تک منجمد رکھنے کا اعلان کیا جبکہ انھوں نے 100 کھانے کی اشیا پر سے ٹیکس بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جان بیلی نے 18 سے 20 برس کے افراد کی تنخواہ میں 3.9 فیصد اضافہ کا اعلان کیا اور کہا کہ 21 برس سے زائد عمر کے افراد کیلئے بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا۔

چانسلری نے انگلینڈ میں سوشل ہاوسنگ کے لیے ایک بلین پاؤنڈ مختص کر دیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ