ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت کا استعمال تجارت و برآمدات میں اہم کردار کا حامل ہے، وزیراعظم

تصویر سوشل میڈیا۔
معیشت و گورننس میں اے آئی اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق پیشرفت پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں میں ہوا، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدرات کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن، مصنوعی ذہانت کا استعمال تجارت اور برآمدات میں اہم کردار کا حامل ہے۔
وزیرِاعظم نے متعلقہ وزارتوں کو نومبر تک ضروری اقدامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، جام کمال خان، مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا تارڑ، شزہ فاطمہ، مصطفیٰ کمال، علیم خان، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ