کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں بھائی کی فائرنگ، دو بہنیں جاں بحق

شاہ فیصل کالونی کراچی میں گھر میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزم رحیم عرف ڈاکو نے فائرنگ کرکے اپنی بہنوں کو قتل کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ ملزم رحیم کا کرمنل ریکارڈ ہے، متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے والد کا 5 روز قبل انتقال ہوا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ