ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2026 جماعت نہم سائنس گروپ ریگولر کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین بورڈ پروفیسر مشرف علی راجپوت نے بتایا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سال کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا، انہوں نے تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے بتایا کہ سائنس گروپ میں ایک لاکھ 80 ہزار 54 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 77ہزار 923 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔
غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2 ہزار 131 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 757 رہی، چھ پرچوں میں 21 ہزار 999 کامیاب ہوئے۔
جبکہ پانچ پرچوں میں 11 ہزار 06، چار پرچوں میں 7ہزار 431، تین پرچوں میں 4 ہزار 409، دو پرچوں میں 3 ہزار 101 اور ایک پرچے میں 2 ہزار 439 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا۔ اسی طرح فیل امیدواروں کی تعداد 53 ہزار 849 رہی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ