خیبر پختونخوا کے لوگ پرامن ہیں، انہیں بھی مواقع ملنے چاہئیں، ثمر ہارون بلور

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبے کے لوگ پرامن ہیں، انہیں بھی مواقع ملنے چاہئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ کل وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ ہے، ہمارا پلان ہے کہ شہباز شریف کا اعلان کردہ پیکیج اور کام گراؤنڈ پر نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب کام 100 دن میں کرنا چاہتے ہیں، جلد ہی تبدیلی نظر آئے گی، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے اگر وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، تو سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ