بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے: طلال چوہدری

تازہ ترین
اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے: طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری---فائل فوٹو

وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جب تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں لوٹے گی معاملات حل نہیں ہوں گے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کی میز پر مسائل حل نہیں ہوتے تو اپویزشن اسی طرح مائنس ہوتی رہے گی، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔

تحریک انصاف پر پابندی کی آئین میں گنجائش ہے، طلال چودھری

جسٹس محسن اختر کیانی کے استعفے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جج نے استعفے کی وجوہات لکھی ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر 18ویں یا 19ویں ترمیم سے جج بنے تو وہ کیا زیادہ مقدم ہوں گے؟ اگر 26 ویں اور 27 ویں ترمیم سے کوئی جج بنے تو وہ کم مقدم ہیں؟

بشکریہ روزنامہ جنگ