بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

پیپلز پارٹی کے ساتھ بلز پر کوئی اختلاف نہیں: اعظم نذیر تارڑ

تازہ ترین
پیپلز پارٹی کے ساتھ بلز پر کوئی اختلاف نہیں: اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بلز پر کوئی اختلاف نہیں، کابینہ میں شامل جماعتوں کے ساتھ بلز پہلے ہی زیرِ بحث آ جاتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اتحادی جماعتوں کو خوش دلی سے بریفنگ دی جاتی ہے، پارلیمانی سیاست میں ہلکی پھلکی موسیقی بھی نہ ہو تو پھر کیا فائدہ؟

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں، معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہوتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی کو سنجیدہ مذاکرات کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حراست کے حکم کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہوتے ہیں، ایسے معاملات میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر اپنی صوابدید استعمال کرتے ہیں۔

جنید اکبر کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ