بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

سکھر: ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

تازہ ترین
سکھر: ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

’جیو نیوز‘ گریب

سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ایل پی جی ٹینکر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

حادثے کے مقام پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ