بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا

تازہ ترین
آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا

آسٹریلیا میں ایک شخص کو مٹی سے لاکھوں ڈالزر کا سونا مل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں سونے کی تلاش کرنے والے ایک شخص کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب اس نے مٹی میں ایک چھوٹا سا چمکدار زرد نقطہ دیکھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرد نقطہ دیکھ کر کھدائی کرنے پر وہاں سے 1 ایک بڑا سونے کا نگٹ برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے 1 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دریافت نیو ساؤتھ ویلز کے شمال مغربی علاقے ٹیبوبرّا کے قریب واقع ماؤنٹ اسٹیورٹ اسٹیشن سے ہوئی۔

چین: دریا کے نیچے ٹرین کا انوکھا سفر، رنگ برنگی روشنیوں اور لیزر شو کا حیران کن مظاہرہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری نے کئی روز تک سونے کی تلاش جاری رکھی لیکن اس دوران اسے زیادہ تر پرانی کیلیں، گھوڑوں کی نعلیں اور گولیوں کے خول جیسا بے کار دھاتی سامان ملتا رہا پھر اچانک میٹل ڈیٹیکٹر نے زمین میں دبی کسی دھاتی چیز کی نشاندہی کی، ابتداء میں یہ سگنل بہت نمایاں نہیں تھا لیکن کھدائی کے دوران ان سگنلز کی شدت بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کھدائی کے دوران شہری کی نظر گڑھے کے درمیان موجود ایک چھوٹے سے زرد نقطے پر پڑی، مٹی ہٹانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کوارٹز کے ذرات سے ملا ہوا سونے کا ایک غیر معمولی نگٹ موجود ہے۔

شہری نے اس دریافت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس نگٹ کا وزن تقریباً 1.218 کلو گرام ہے، جب کہ مکمل جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ اس میں لگ بھگ 940 گرام خالص سونا موجود ہے۔

سونے کی اس دریافت کو ’ٹیبوبرا اسپاڈ (Tibooburra Spud)‘ کا نام دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ