بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

ٹرمپ کی مختصر ترین مدت تک خدمات انجام دینے والی پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین
ٹرمپ کی مختصر ترین مدت تک خدمات انجام دینے والی پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی

کیٹی زکریا---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا نے عہدے سے برطرفی کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

کیٹی زکریا صرف 5 روز تک اس عہدے پر فائز رہیں اور 16 اکتوبر 2026ء کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو گئی تھیں۔

42 سالہ کیٹی زکریا کا کہنا ہے کہ مجھے وائٹ ہاؤس میں عہدہ قبول کرنے یا وہاں سے ہٹائے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کی سبکدوشی کی وجہ کیا بنی؟

رواں ماہ برطرفی کے بعد کیلیفورنیا واپس جانے والی 4 بچوں کی والدہ نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے اس مختصر مدت سے ایک اہم سبق سیکھیں۔

نیو یارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹی زکریا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پیشکش قبول کرنے اور تنقید کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہنے پر فخر ہے، اس تجربے نے مجھے اپنے کردار سے وفادار رہنے، اپنی ذمے داریوں پر توجہ دینے اور ناقدین کو اپنی شناخت متعین نہ کرنے دینے کا سبق دیا ہے۔

واضح رہے کہ کیٹی زکریا کو 9 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں نے کیرولین لیویٹ کی جگہ ذمے داریاں سنبھالی تھیں، جنہوں نے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے عہدہ چھوڑ دیا تھا، تاہم 13 اکتوبر کو کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ پر تنقید ہوئی تھی۔

ٹرمپ کی نئی ترجمان پہلی ہی بریفنگ میں شوہر اور صدر میں فرق بھول گئیں

رپورٹس کے مطابق وہ گھبرائی ہوئی دکھائی دیں، تیار شدہ تحریر پر زیادہ انحصار کیا اور صرف 3 صحافیوں کے سوالات کے جواب دے سکیں۔

بعد ازاں ان کی قانونی اہلیت پر بھی سوالات اٹھے، جب یہ بات سامنے آئی کہ وکیل ہونے کا تعارف کرانے کے باوجود انہوں نے کسی ریاست کا بار امتحان پاس نہیں کیا تھا۔

کیٹی زکریا نے اپنے اس تعارف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تھی اور پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ