علاقائی سلامتی کیلئے غیر ملکی فوجی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی — فائل فوٹو
ایران کے وزیرِِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار سلامتی علاقائی ممالک کو خود یقینی بنانا ہو گی، جس کے لیے غیر ملکی فوجی موجودگی اور مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ تہران میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے شرکت کی، جو علاقائی امن و سلامتی اور خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایران کیخلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق دیرپا تعاون کے لیے باہمی اعتماد، ممالک کی خودمختاری کا احترام اور عملی سطح پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ممالک کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع اور جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اسرائیل کا مقابلہ کرنا ضروری ہے، ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ