بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا: ٹرمپ کا دعویٰ

تازہ ترین
میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری حمایت کے نتیجے میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی فیصلہ کن شکست کا منظر نامہ ممکنہ تعطل یا کامیابی میں تبدیل ہو گیا۔

امریکی صدر نے لکھا ہے کہ یہ سب کچھ میری حمایت کے بعد ہوا، میں صرف مشرقِ وسطیٰ، اسرائیل اور امریکا کی بہتری چاہتا ہوں۔

اسرائیلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے

واضح رہے کہ اسرائیل میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو کے اتحاد نے اب تک 55 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ آئزن کوٹ کا اتحاد 50 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا لیکوڈ بلاک مجموعی طور پر آگے ہونے کے باوجود پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

نیتن یاہو کو ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ