لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ تبادلہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ