بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

سرگودھا: وفات کے باوجود خاتون کی رجسٹری کروانے پر بھائی پر مقدمہ

تازہ ترین
سرگودھا: وفات کے باوجود خاتون کی رجسٹری کروانے پر بھائی پر مقدمہ

سرگودھا میں خاتون کی وفات کے باوجود رجسٹری کروانے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرحومہ کے بھائی پر حقائق چھپا کر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیلدار سب رجسٹرار کی مدعیت میں تھانہ سلانوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سرگودھا: 15 سال کی لڑکی کو 18 سال کا ظاہر کر کے نکاح کردیا گیا، مقدمہ درج

ملزم نے راولپنڈی کے مبینہ جعلی مختار نامے سے رجسٹری کی تصدیق کروانے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کا 2019ء میں انتقال ہوا تھا، مفرور ملزم بھائی کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ