بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

افغانستان میں طالبان نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی

تازہ ترین
افغانستان میں طالبان نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگا دی۔

برطانوی اخبار کے مطابق طالبان حکام نے قرنیے کی پیوندکاری کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قرار دیا ہے اور ڈاکٹروں کو قرنیے کی پیوندکاری کے آپریشنز روکنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے افغان ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث سیکڑوں افراد بینائی بحال کرنے کے علاج سے محروم ہو سکتے ہیں، دارالحکومت کابل کے اسپتال میں پابندی سے پہلے قرنیے کی پیوندکاری کے 90 آپریشن کیے گئے۔

افغانستان،طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس

ڈاکٹر نور زمان ہاشم نے کہا ہے کہ طالبان نے زبانی طور پر قرنیے کی پیوندکاری روکنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی فلاحی تنظیم نے طالبان سے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی فلاحی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی کی وجہ سے فلاحی پروگرام متاثر ہوا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ