بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

پارلیمان سے بلوں کی منظوری پر مشاورت کیلئے اہم بیٹھک

تازہ ترین
پارلیمان سے بلوں کی منظوری پر مشاورت کیلئے اہم بیٹھک

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بلوں کی منظوری پر مشاورت کے لیے اہم بیٹھک ہوئی۔

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ن لیگ اور پی پی کے اہم رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور پی پی کے نوید قمر، سینیٹر شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، حسین طارق اور سینیٹر ضمیر گھمرو بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی سینیٹ سے بلوں کی منظوری پر مشاورت کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ