3 سالہ فٹ بالر کو ’بہت اچھا‘ کھیلنے پر باہر کردیا گیا

اسکرین گرایب
امریکا میں 3 سالہ فٹ بالر کو ’بہت اچھا‘ کھیلنے پر باہر نکال دیا گیا۔
3 سالہ فٹ بالر کے والدین نے اقدام پر احتجاج کیا تو لیگ انتظامیہ نے پولیس بلوالی۔
لیگ انتظامیہ نے کہا کہ دوسرے بچوں کے والدین اعتراض کر رہے ہیں کہ کمسن نیواڈا اُن کے بچوں کو کھیلنے کا موقع ہی نہیں دے رہا۔
نیواڈا نے اپنے سے 2 سے 3 سال بڑے بچوں کی لیگ فٹبال کے 5 میچز میں 40 گول اکیلے اسکور کردیے۔
پولیس بلانے اور بچے کو میچ سے باہر کرنے پر نیواڈا کی حمایت میں آن لائن مہم کا آغاز ہوگیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ