پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سہیل آفریدی، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، 3 ارکان ناراض ہوکر چلے گئے
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس پارٹی کی کور اور سیاسی کمیٹی کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے فورم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے میڈیا پر چند رہنماؤں کے اپنی ہی پارٹی کے خلاف بیانات پر تنقید کی اور بیرسٹر گوہر سے میڈیا پر بیانات دینے والوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹر مشعال یوسفزئی نے سہیل آفریدی اور اپوزیشن قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی بیمار ہیں سہیل آفریدی کو مذاکرات کی بجائے لانگ مارچ کی پڑی تھی۔
بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعظم سواتی کو ٹوک دیا
ذرائع کے مطابق اس پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بانی سہیل آفریدی سمیت محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر شفقت اعوان نے مشعال یوسفزئی کے موقف پر ردعمل دیا اور کہا کہ اپنے ممبران یا سہیل آفریدی پر الزام مت لگائیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے ہمارے ارکان اپنوں پر الزام لگا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ ہمیں ہر صورت مذاکرات کرنے چاہئیں، نور الحق قادری نے 3 مرتبہ کہا مذاکرات، مذاکرات، مذاکرات جس پر سب نے تالیاں بجائیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ