بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، 3 ارکان ناراض ہوکر چلے گئے

تازہ ترین
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، 3 ارکان ناراض ہوکر چلے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس سے ناراض ہوکر چلے گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق خواجہ شیراز، علی محمد خان اور فیصل گنڈاپور اجلاس سے ناراض ہوکر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ شیراز اور فیصل امین گنڈا پور کو اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی رکنے کےلیے آوازیں دیتے رہے۔

اس موقع پر فیصل امین گنڈاپور نے واضح طور پر کہا کہ میں اجلاس میں نہیں بیٹھنا چاہتا ہوں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ