بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 50 کروڑ 68 لاکھ روپے میں نیلام

تازہ ترین
دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 50 کروڑ 68 لاکھ روپے میں نیلام

فوٹو: سوشل میڈیا

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی جانب سے منعقدہ روایتی کُھلی نیلامی کے دوران نایاب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبرز کی خرید و فروخت سے مجموعی طور پر کروڑوں درہم کا ریونیو حاصل کیا گیا۔

نیلامی کے دوران تمام نایاب کوڈز میں سب سے زیادہ دلچسپی دو ہندسوں پر مشتمل نمبر ’CC 44‘ میں دیکھی گئی، جو نیلامی میں سب سے زیادہ بولی حاصل کر کے سرفہرست رہا۔

نیلامی میں دو، تین، چار اور پانچ ہندسوں کے متعدد نایاب پریمیئم نمبرز پیش کیے گئے تھے، جن پر بولی دہندگان نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور لاکھوں درہم خرچ کیے۔

دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 67 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباً 50 کروڑ 68 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام کی گئی جبکہ دوسری منفرد نمبر پلیٹ 56 لاکھ درہم یعنی تقریباً 49 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیلامی میں 60 خصوصی نمبر پلیٹس مجموعی طور پر 6 کروڑ 57 لاکھ درہم میں فروخت ہوئیں۔

آر ٹی اے کے مطابق ایسی نیلامیوں کا مقصد جہاں شوقین افراد کو ان کی پسند کے نایاب کوڈز فراہم کرنا ہے، وہیں ایک شفاف اور منظم بولی کے طریقہ کار کے ذریعے گاڑیوں کے مالکان کی خواہشات کو پورا کرنا بھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ