اردن میں یمن کا مسافر طیارہ بڑے طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے

یمن کے عدن ایئر پورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچنے والی یمنی ایئر ویز کی پرواز شدید موسمی خرابی، تیز ہواؤں اور خطرناک حد تک ژالہ باری کے باعث خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی۔
شدید ژالہ باری اور سے ایئربس اے 320 طیارے کی نوز اور کاک پٹ ونڈ شیلڈز کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیے
میں ہائی جیک کرنے جارہا ہوں، موبائل فون میں دھمکی کا پیغام لکھنے پر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
ایوی ایشن کی دنیا سے منفرد خبر، کینیا سے خصوصی پرواز میں 50 گائیں لاگوس پہنچ گئیں
انتہائی کٹھن اور ہنگامی حالات کے باوجود کپتان باصم فرید اور عملے نے انتہائی مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قابو میں رکھا اور عمان ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔
ایئر لائن کے ترجمان حاتم الشعابی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
متاثرہ طیارے کو عمان ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا۔ عمان سے عدن کی پرواز کیلئے متبادل طیارے کا انتظام کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ