بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ

تازہ ترین
سعودی کابینہ کا اجلاس، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ

فائل فوٹو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تہران میں ایرانی حکام اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق قطر اور پاکستان کی جانب سے ثالثی اور امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی، فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں اور حوثیوں کے بار بار حملوں کو روکنے میں کامیابی کو سراہا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ