ایران جنگ کی وجہ سےامریکا میں بہت زیادہ مہنگائی ہوئی، ڈیموکریٹک رکن کانگریس

امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس سہاس صبرامنیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جنگ ختم کی جانی چاہیے تاکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے، ہیلتھ کئیر بہتر بنانے اور ہاوسنگ آسان بنانے میں صرف ہو۔
کانگریس مین سہاس صبرامنیم نے جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ ریاست ورجینیا سے کانگریس کے دوبارہ امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس جیتے تو امریکی عوام کو اولیت دیں گے، بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگرینٹس کیخلاف اقدامات کررہی ہے۔
سہاس صبرامنیم کا کہنا تھا کہ 20 سال سےورک ویزا پر کام کرنیوالوں کو بھی گرین کارڈ نہیں دیے جارہے۔
رکن کانگریس نے کہا کہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس کے مسائل ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آئس محکمہ اپنی حد سے تجاوز کرے۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے مزید کہا کہ امیگریشن نظام میں جامع اصلاحات ہونی چاہیے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ