ملتان: زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

علامتی تصویر۔
ملتان کے علاقے نگانہ چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ادارے کے مطابق عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 7 زخمی نکال لیے گئے ہیں۔ ملبے تلے 8 افراد دبے تھے۔
ڈی ای او کے مطابق ریسکیو آپریشن 4 گھنٹے جاری رہا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ