بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ICC ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ورچوئل ٹرافی ٹور آج شروع ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کا ٹرافی ٹور ورچوئل ہوگا جو کہ آج سے شروع ہوگا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ممکن نہیں تھا۔

ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ اب دنیا بھر میں کرکٹ فینز ورچوئل ٹرافی ٹور میں شامل ہو سکیں گے۔

آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ فینز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرافی ٹور میں شامل ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے اسٹار کرکٹر ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ نظم پڑھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.