بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

IBA: فارایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے سینئر صحافی امبر رحیم شمسی کے نام کی منظوری دیدی گئی

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (آئی بی اے) کے سینٹر فارایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے سینئر صحافی امبر رحیم شمسی کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔

کمیٹی نے تین خاتون امیدواروں کیا تھا جن میں ناجیہ اشعر، مونا خان اور امبر رحیم شمسی شامل تھیں۔ 

سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے 70 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 15 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا اور میرٹ پر انتخاب کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے باقاعدہ کمیٹی بنائی گئی جس میں سینئر صحافی اظہر عباس، ڈین آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصمہ حیدر اور دو فیکلٹی کے ارکان شامل تھے۔ 

کمیٹی نے 15 امیدواروں کے انٹرویوز کر کے تین امیدواروں کا انتخاب کیا۔ بعدازاں ان تینوں امیدواروں کو حتمی انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کی قائم کردہ سلیکشن کمیٹی کے سامنے بھی پیش کیا گیا جس نے امبر رحیم شمسی کی نام کی منظوری دی۔ 

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری سے اختیارات لے کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو چیئرمین کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سینٹر فار ایکسیلنس ان جرنلزم کے ڈائریکٹر کمال صدیقی گزشتہ برس ماہ 15 ستمبر کو مستعفی ہوگئے تھے۔

ان کے طویل عرصے سے انتظامیہ کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے ان کی تقرری سابق ڈائریکٹر آئی بی اے عشرت حسین کے دور میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.