Browsing Category
Express
پاکستانی سائنس ایک جرمن مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی
کراچی: جرمنی کے معروف سائنس دان اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ولف گینگ فولٹر کی موت سے پاکستان میں سائنس بین الاقوامی سطح پر ایک ہمدر د ا ور مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی۔
اس حوالے سے جامعہ کراچی آئی سی سی بی میں پیر کو جرمن…
صارفین خبردار! واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی سے متعلق ’‘پالیسی بیان‘‘ آگیا
واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔
سماجی رابطے…
اب ٹویٹر پر آڈیو کلپس بطور میسج بھیجنے کی سہولت کا آغاز
سان فرانسسكو: گزشتہ سال اگست میں ٹویٹر نے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ آڈیو کلپس کو براہِ راست پیغامات (ڈؑی ایم) کی صورت میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ اب برازیل، بھارت اور جاپان میں اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اس طرح وائس ریکارڈنگ کو براہ راست…
انسانی مداخلت سے دنیا کے نصف دریاؤں میں مچھلیوں کی انواع میں کمی
فرانس: اگرچہ کرہ ارض پر صنعتی انقلاب کے بعد سے ہی دریاؤں اور جھیلوں میں موجود میٹھے پانی کی مچھلیوں کی اقسام تیزی سے روبہ زوال ہے تاہم اس ضمن میں ایک بہت وسیع تحقیق کی گئی ہے۔
ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر کے نصف دریاؤں میں…
ناسا کا خلائی جہاز کامیابی سے مریخی سطح پر اتر گیا
پیساڈینا، کیلیفورنیا: ناسا کی جانب سے مریخ کی جانب روانہ کیا گیا روور (مریخی گاڑی) کسی مشکل کے بغیر مریخی سطح پر اتر گیا ہے۔ پاکستان وقت کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر اس نے مریخی سطح کو چھوا۔
پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 45 منٹ پر…
دس لاکھ سال قدیم میمتھ سے تاریخ کا قدیم ترین ڈی این اے پڑھ لیا گیا
سویڈن: بین الاقوامی جینیات دانوں کی ٹیم نے کئی برس کی محنت سے دنیا کے قدیم ترین میمتھ کے ڈی این اے کو نکالا ہے اور ڈی این اے کے کئی ٹکڑوں کو جوڑ کر ایک مکمل جینیاتی سلسلہ (سیکوینس)مرتب کیا ہے۔
سات سے بارہ لاکھ سال قبل سائبیریا کے علاقے…
ماحولیاتی تبدیلی سے مینڈک اچھلنے کی صلاحیت کھورہے ہیں
کینیڈا: بعض اقسام کے مینڈکوں میں اگر پانی کی شدید قلت واقع ہوجائے تو ان میں چھلانگ لگانے کی صلاحیت کم ہوتے ہوتے بالکل ختم بھی ہوسکتی ہے۔ مینڈکوں میں اچھلنے کی خاصیت انہیں دشمنوں سے بچاتی ہےاور رکاوٹیں عبور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔…
ٹِک ٹاک نے ای کامرس کے فروغ کے لیے ’بیوپاریونیورسٹی‘ کا فیچر پیش کردیا
بیجنگ: اس سال ٹِک ٹاک کو آپ کاروبار، ای کامرس اور دیگر معاشی سرگرمیوں کی جانب راغب پائیں گے اور اب نئی پیشرفت کے طور پر ٹک ٹاک نے سیلریونیورسٹی کا آغاز کیا ہے جسے ابتدائی (آزمائشی) طور پر انڈونیشیا میں جاری کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک کی…
قطب جنوبی کی سرد، برفیلی اور تاریک گہرائی میں اچھوتے جانوروں کی دریافت
لندن: برطانوی سائنسدانوں نے قطب جنوبی کی 900 میٹر موٹی برف کے نیچے سمندری تہہ میں بالکل نئی قسم کے جانور دریافت کیے ہیں جنہیں دیکھ کر وہ خود بھی حیران ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برٹش انٹارکٹک سروے کے ماہرین نے قطب جنوبی (انٹارکٹیکا) میں…
اب ’آرٹیفیشل ایموشنل انٹیلی جینس‘ کا انقلاب بہت دور نہیں
جنوبی کوریا: مستقبلیاتی ٹیکنالوجی کے ممتاز سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی ایک نئی صورت پیش کی ہے جسے ’آرٹیفیشل ایموشنل انٹیلی جنس‘ کا نام دیا گیا ہے اور فائیوجی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے یہ ایک نئے انقلاب کو جنم دے سکتی…
ٹک ٹاک کو راز داری کے قوانین کی خلاف ورزی پر کڑی تنقید کا سامنا
برلن: چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو یورپی یونین کی صارفین کی تنظیم جانب سے رزداری قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور بچوں سے پوشیدہ اشتہارات اور نامناسب مواد چھپانے میں ناکامی پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق…
پاکستان میں کیا زیادہ سرچ کیا جارہا ہے؟ گوگل نے تفصیلات جاری کردیں
کراچی: سال 2020میں کورونا کی عالمی وباء کے دوران پاکستانی صارفین کے انٹرنیٹ کے استعمال کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی۔
گوگل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ ’ایئر ان سرچ 2020‘ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرونا کی وباء کے دوران سماجی…
زمین کی ایک ارب سالہ ارضیاتی تاریخ کو 40 سیکنڈ میں دیکھئے
سڈنی: ہماری زمین پر ارضیاتی عدسے سے نظر دوڑائیں تو یہ ابلے ہوئے انڈے کی مانند جگہ جگہ سے چٹخی نظر آتی ہے۔ کیونکہ یہاں فالٹ لائنیں ہیں جو خشکی کے بڑے بڑے ٹکروں پر مشتمل ہیں۔ انہیں عرفِ عام میں ٹیکٹونک پلیٹیں کہا جاتا ہے۔ اب ٹیکٹونک…
انسٹاگرام بہت جلد کثیرافراد کی لائیواسٹریمنگ شروع کرے گا
بمبئی: انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں وہ ایک سے زائد افراد کی لائیواسٹریمنگ سہولت پیش کررہا ہے۔
کمپنی کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد ان کا پلیٹ فارم چار افراد (ایک میزبان اور تین مہمان) کے درمیان…
فیس بک کی اسمارٹ واچ کے منتظر مداحوں کے لیے خوشخبری
کیلی فورنیا: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک آئندہ برس 2022 تک اسمارٹ واچ تیار کرلے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک…
زمین کی ایک ارب سالہ ٹیکٹونک تاریخ کو 40 سیکنڈ میں دیکھئے
سڈنی: ہماری زمین پر ارضیاتی عدسے سے نظر دوڑائیں تو یہ ابلے ہوئے انڈے کی مانند جگہ جگہ سے چٹخی نظر آتی ہے۔ کیونکہ یہاں فالٹ لائنیں ہیں جو خشکی کے بڑے بڑے ٹکروں پر مشتمل ہیں۔ انہیں عرفِ عام میں ٹیکٹونک پلیٹیں کہا جاتا ہے۔ اب ٹیکٹونک…
بارش اورموسمی شدت سے بچانے والا خیمہ، وزن صرف ایک کلوگرام
پیرس: فرانسیسی کمپنی نے مکمل واٹرپروف ، اوس، دھوپ اور برف کی شدت سے بچانے والا خاص مٹیریئل سے ایک خیمہ بنایا ہے جس کا وزن صرف ایک کلوگرام ہے اور سمٹنے پر یہ آٹھ انچ رہ جاتا ہے۔
اپنی جدت اور کم وزن کے ساتھ یہ کوہ پیما، سیاحوں اور پہاڑوں…
جسمانی حرارت سے بجلی بنانے والی انگوٹھی
کولاراڈو: ہم جانتے ہیں کہ درجہ حرارت میں اتارچڑھاؤ کے اصول پر تھرموالیکٹرک جنریٹر کام کرتے ہیں۔ اب جامعہ کولاراڈو کے ماہرین نے تھرموالیکٹرک انگوٹھی بنائی ہے جو نہ صرف حرارت سے بجلی بناتی ہے بلکہ کسی نقصان کی صورت میں اپنی مرمت آپ بھی…
یہ میزائل بردار ڈرون فضا سے لانچ کیا جاسکے گا
واشنگٹن ڈی سی: دفاعی تحقیق کے امریکی ادارے ’ڈارپا‘ نے ایک نئے ڈرون ’لانگ شاٹ‘ پر کام شروع کروا دیا ہے جو میزائلوں سے لیس ہوگا اور جسے بلندی پر اڑتے ہوئے کسی طیارے سے چھوڑا جاسکے گا۔
لانگ شاٹ پر ابتدائی کام اور ڈیزائن کا ٹھیکہ تین بڑے…
آپ کا ڈجیٹل ہمزاد، آپ کی خوداعتمادی بڑھا سکتا ہے
سوئزرلینڈ: بہت سے خواتین و حضرات کئی وجوہ سے عوامی گفتگو سے کتراتے ہیں اوراس کمی سے زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ لیکن اگر انہیں افراد کو ان کا ڈجیٹل ہمزاد یا ان سے مشابہہ ماڈل کو پراعتماد دکھایا جائے تو اس سے جھجک ختم کرنے میں بہت مدد…