بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

96 کروڑ ڈالرز پر IMF سے ورچوئل مذاکرات پیر تک ہونگے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ) سے 96 کروڑ ڈالرز قرض کی اگلی قسط کے حصول کے معاملے پر پاکستان کے ورچوئل مذاکرات آئندہ پیر تک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ…

آئی ایم ایف کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بھی تحفظات ہیں۔

ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 96 کروڑ ڈالرز کا قرض ملے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے منظورشدہ 6 ارب ڈالرز قرض کا 50 فیصد حاصل کر چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.