جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

92ء کے گینگ کا حصہ ہونے پر فخر ہے : مشتاق احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولر اور 92ء ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انہیں 92ء کے گینگ کا حصہ ہونے ہر فخر ہے۔

ورلڈکپ کی تاریخی فتح کو 29 سال مکمل ہونے پر مشتاق احمد نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ 29 برس قبل ہم نے یہ تاریخی فتح حاصل کی اور میں اب تک اسی فتح کو یاد کر کے راحت محسوس کرتا ہوں۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ 92ء کے گینگ کا حصہ ہونے پر آج بھی فخر ہے۔

یاد رہے کہ 25 مارچ تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اور شائقین کرکٹ کے لیے ایک سنہرا اور یادگار دن مانا جاتا ہے کیونکہ 1992 میں اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ 1992 کے ورلڈکپ میں جب کسی میچ میں شکست ہوتی تھی تو ڈریسنگ روم میں نصرت فتح علی خان کی قوالی سنتے تھے۔

اس تاریخی فتح کے 29 سال مکمل ہونے پر اس وقت قومی ٹیم میں شامل تمام کرکٹر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کی یادوں میں کھو گئے ہیں اور مداحوں کو بھی اس دن فتح سے متعلق بتارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.