سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 90 دن میں الیکشن کرانا آئین کی بندش ہے۔
لاہور میں حرمت آئین اور عدلیہ کی آزادی پر منعقدہ کانفرنس میں وکلاء سے خطاب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کا تقدس متحد عدلیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے موضوع کے مطابق آئین کا تقدس ایک متحد عدلیہ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
سینئر وکیل نے مزید کہا کہ یہ وہی جنگ ہے جو ہم نے پہلے بھی لڑی تھی، جو ہم پچھلے 75 سال سے لڑ رہے ہیں، ہمیں جمہوریت کےلیے جنگ لڑنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہنی پس منظر مختلف ہو سکتے ہیں مگر آئین کو تسلیم کرنا ضروری ہے، 90 دن آئین کی بندش ہے اسے کچھ لوگ کھلواڑ سمجھتے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ میں مکالمہ اورچپقلش نے جمہوری اور آئینی نظام کے مخالفین کو موقع دیا۔
Comments are closed.