
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 9 ماہ کی بچی ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے سے متعلق بتایا کہ نارتھ ناظم آباد میں ملزمان لوٹ مار کے لیے پہنچے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو انگیج کیا، ملزمان کی فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوئی۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزمان کے گینگ کو تلاش کر رہے ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آج کراچی پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کی بھاری نفری بھی سڑکوں پر ہے۔
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشہ روز نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی تھی، واقعے میں بچی کی ماں زخمی ہوئی تھی۔
Comments are closed.