سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی کمیٹی کا شہزاد وسیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔
پی ٹی آئی کی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان واقعات کی شفاف تحقیقات اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا کہ یادگار شہدا کی بےحرمتی، قومی املاک کو نقصان اور دفاعی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
قرار داد کے مطابق پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مضبوط افواج ناگزیر ہے۔
پی ٹی آئی کی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ ہر وہ عمل اور بیانیہ جو اس رشتے میں دراڑ ڈالے اس کو مسترد کرتے ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم شہداء کے اہلخانہ سے بھرپور اظہار یکجتی کرتے ہیں۔
Comments are closed.