بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل

9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔ 

یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن آنوش مسعود نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ 

آنوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ چالان جمع کروانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔

آنوش مسعود نے کہا کہ رواں ماہ 62 مغوی بچوں کو بازیاب کروا کر ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ 32 گینگز کے 69 ملزمان گرفتار کر کے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے گئے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ 61 خطرناک اشتہاریوں سمیت 542 اشتہاری، 783 عدالتی مفرور اور 329 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.