9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے ذرائع کے مطابق پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم نے فہرستیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیں۔ گزشتہ 2 روز میں 9 مئی واقعات میں ملوث مزید 35 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کےلیے پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے جزئیات طے کرلیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش 9 مئی واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں۔ 9 مئی کے واقعات مجموعی طور پر 444 ملزمان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو حملے میں اب تک 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.