وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں فوج کو پارٹی بنایا گیا ہے، اس سارے جھگڑے میں فوج کا کوئی تعلق نہ تھا۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی کو پارٹی بنانا مقصود تھا تو سیاسی جماعتوں کو بناتے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی نشانیوں اور تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، یہ مسلح بغاوت تھی کیونکہ ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پی ٹی آئی سپورٹر کا دعویٰ ہے 25 کارکن مارے گئے لیکن ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا۔
Comments are closed.