نو مئی کے مقدمات میں نامزد تقریباً 100 ملزمان کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
پولیس نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔
9 مئی کے مقدمات میں نامزد بیشتر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو چکے ہیں۔
پولیس نے عدالت سے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔
عدالت نے کہا کہ آپ لوگ غریبوں کے پیچھے کیوں پڑے ہیں؟ بڑے عہدیداروں کو کیوں نہیں پکڑتے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی نے 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آر پی او خرم علی نے سی پی او خالد ہمدانی کو 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش میں تاخیر پر خط لکھا تھا۔
Comments are closed.