چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی جلد اوپن لیٹر جاری کرنے والے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد کر کے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔
وکیل کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 2 بجے ہو گی، 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہتک آمیز گرفتاری عوام کو مشتعل کرنے کے لیے تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا پراسس ہو گیا ہر حلقے میں 3، 3 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، سوشل میڈیا پر کل کا انٹرویو پٹ چکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے گی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل گپ شپ کے لیے آتی ہیں۔
Comments are closed.