پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ جناح ہاؤس، گورنر ہاؤس اور جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر جان بوجھ کر پولیس نہیں تھی۔
ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا تحریک انصاف کے کسی مرکزی لیڈر کا کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت عوام، فوج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
پی ٹی رہنما نے مزید کہا کہ رینجرز کے ذریعے ہائیکورٹ سے عمران خان کا اغوا اسی سازش کی کڑی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
Comments are closed.