منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

9 مئی کارروائیوں میں ملوث نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہ دی جائے، چیئرمین پی اے سی

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مظاہروں میں شریک نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہ دی جائے اور پنشنرز کی پنشن روکی جائے۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے 9 مئی کو رونما ہونے والے واقعات کی مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس ختم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ مظاہروں میں گئے ان کی پنشن روکنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

اس پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے استفسار کیا کہ کیا ہم کسی کی پنشن روکنے کا حکم دے سکتے ہیں؟

نور عالم خان نے جواب دیا کہ یہ ہدایات صرف اینٹی اسٹیٹ کارروائیوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو نوجوان 9 مئی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کو سرکاری نوکریاں نہ دی جائیں۔

چیئرمین پی اے سی نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کو سرکاری املاک پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس دن کی کارروائیوں میں ملوث ریٹائرڈ سرکاری افسران کی پنشن روکی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملوں میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.