محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات پر 8 ہزار سے زائد ملزمان پولیس کو مطلوب ہیں۔ 8 ہزار 417 ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق 214 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی، ایک ہزار 160 ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت کروائی۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث 119 نامزد ملزمان مختلف جیلوں میں ہیں، لوئر دیر میں سب سے زیادہ 5 ہزار 148 نامعلوم ملزمان مطلوب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنوں میں ایک ہزار 143 نامعلوم ملزمان مطلوب ہیں، 34 ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹ کے حوالے کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.