لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
عدالت میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر تھانہ گلبرگ کے دو کیسز کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، غلام عباس شامل ہیں۔
عدالت نے پولیس کو ملزمان کے 13 اکتوبر کیلئے اشتہار کے اجراء کی اجازت دے دی۔
تفتیشی افسران نے ملزمان کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
Comments are closed.