پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 6 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر تھانہ سرور روڈ، نصیر آباد، ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر تھانہ ریس کورس، شادمان، گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ان تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔
Comments are closed.