فیصل آباد پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے 9 مئی واقعات کی تفتیش کی اجازت مل گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید شاہ محمد قریشی سے پولیس کو تفتیش کی اجازت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد کے جج نے دی۔
عدالت سے تھانہ سول لائن فیصل آباد نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو شاہ محمود قریشی سے پولیس تفتیش کے احکامات موصول ہوگئے ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق فیصل آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش جاری ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات سے متعلق عمران خان سے بھی تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.