منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

9 مئی واقعات سے متعلق جے آئی ٹی کے سوالوں پر چیئرمین PTI کے جوابات، اندرونی کہانی

9 مئی واقعات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق  جے آئی ٹی ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے۔

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا پلاننگ تھی یا اتفاق؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور سے ہوئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کے لوگ کنٹونمنٹ میں کیوں گئے تھے؟

سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو لوگوں نے وہیں جانا تھا۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوال کیا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ان تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگ اپنی مرضی سے ان مقامات پر گئے، اس دن جو ہوا سب ایک سازش تھی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں جس کو انہوں نے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا یہ میرے لوگ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں واپس آؤں گا اور آپ کو اپنی ان تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہو گا۔

جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹہ اندر رہے اور ان سے تمام سوالات کانفرنس روم میں کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.