کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
9 مئی واقعے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کی دو، دو درخواستیں دائر ہیں، درخواستوں کا مسئلہ پہلے حل کریں پھر ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
عدالت نے مقدمے میں 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔
Comments are closed.