جمعہ 18؍ذوالحجہ 1444ھ7؍جولائی 2023ء

9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 5 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

3 مقدمات تھانا سرور روڈ، ایک مقدمہ تھانا نصیرآباد اور ایک تھانا ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔ عدالت کی جانب سے جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ان میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔

میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب، تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھانجا حسان بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔

پولیس نے گرفتار نہ ہونے پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.