گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کھلی دہشتگردی تھی، 9 مئی واقعے کے ایک ہفتے کے اندر چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو جانی چاہیے تھی۔
لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کو سرعام سزا ہونی چاہیے تھی، ٹرائل کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان کے بارے میں بہت فکرمند پایا، دعا ہے نواز شریف پاکستان میں مثبت کردار ادا کریں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں سے ڈالر قابو میں آیا، جنرل عاصم منیر کی پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔
Comments are closed.