9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں جے آئی ٹی نے تحقیقات کے لیے سابق وزیرعظم عمران خان کو آج طلب کرلیا۔
عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان متعدد تھانوں میں ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنا رکھی ہیں۔
Comments are closed.